منال خان کے شوہر کے ہمراہ استنبول میں سیر سپاٹے

پاکستان کی ہر دلعزیز اداکارہ منال خان اپنے شوہر احسن محسن اکرام کے ساتھ استنبول میں سیر سپاٹوں میں مصروف ہیں۔
منال خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے شوہر کے ہمراہ تصاویر شئیر کی ہیں۔
شئیر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس وقت منال خان اپنے شوہر کے ساتھ استنبول میں چھٹیاں گزار رہی ہیں۔
منال خان اپنے مداحوں کے لئے وہاں سے تصاویر شئیر کر رہی ہیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند بھی کیا جارہا ہے۔
اس سے قبل بھی اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی تھی۔
شئیر کی گئی تصویر ترکی کی تھی جس میں اداکارہ کو اپنے شوہر احسن محسن کے ہمراہ دیکھا گیا ۔
گزشتہ دنوں منال خان کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک نئی تصویر پوسٹ کی گئی تھی جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا گیا تھا۔
انسٹاگرام پر شئیر کردہ تصویر میں منال خان کالا لباس زیب تن کی ہوئی تھیں۔
خیال رہے کہ اداکارہ منال خان اور اداکار احسن محسن اکرام گزشتہ سال رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے جس کے بعد یہ جوڑا اپنے ہنی مون کے لئے مالدیپ گیا ہوا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News