Advertisement

عروج آفتاب نے امریکا میں بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب نے امریکا میں بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

گلوکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر یہ پوسٹ شئیر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو یہ خوشخبری دی ہے۔

کوچیلا فیسٹول میں پرفارم کرنے والوں کی فہرست میں پہلی بار ایک پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب بھی شامل ہوئی ہیں۔

عروج آفتاب کو پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان، میشا شفیع اور فیصل کپاڈیہ سمیت کئی ستاروں نے کوچیلا میں گانے کے لئے نامزد ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

امریکی میوزک اور آرٹس فیسٹیول کوچیلا دنیا کے مقبول ترین میوزک فیسٹیولز میں سے ایک ہے۔

 یہ فیسٹیول 15 اپریل کو کیلیفورنیا میں شروع ہوگا جس میں بیلی ایلش، کانیے ویسٹ اور ہیری اسٹائلز جیسے معروف گلوکار  پرفارم کریں گے۔

Advertisement

واضح رہے کہ عروج آفتاب گریمی ایوارڈز میں بہترین نئے آرٹسٹ کے لئے بھی نامزد ہونے والی پہلی پاکستانی گلوکارہ ہیں۔

گریمی ایوارڈز کی تقریب 31 جنوری 2022 کو ہونے والی ہے۔

اس سے قبل اوباما نے بھی عروج آفتاب کے گانے کو اپنے بہترین گانوں کی فہرست میں شامل کیا تھا۔

پاکستانی گلوکارہ نے حفیظ ہوشیارپوری کی مشہور زمانہ غزل محبت کرنے والے کم نہ ہونگے میں اپنی سُریلی آواز کا جادو جگایا تھا جس سے براک اوباما بھی متاثر دکھائی دیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version