اداکارہ اشنا شاہ کی تصویر کے سوشل میڈیا پر چرچے

پاکستانی اداکارہ و ماڈل اشنا شاہ کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی ہے۔
شئیر کی گئی تصویر میں اداکارہ مغربی لباس زیب تن کی ہوئی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔
گزشتہ دنوں اشنا شاہ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا تھا جس میں انہوں نے تحریر کیا کہ ان کا انگریزی کا یہ لہجہ شمالی امریکی ملک کینیڈا میں گزارے گئے کئی سالوں کی وجہ سے ہے جہاں انہوں نے اپنی تعلیم حاصل کی تھی۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ گریڈ اسکول، ہائی اسکول اور پھر جامعہ میں کینیڈا میں وقت گزارنے کے بعد میں پاکستان میں اپنے لہجے کو آسان بنانے کی کوشش کررہی ہوں۔
انہوں نے کہا تھا کہ اس کوشش کے باوجود جعلی بیرونی لہجہ کا الزام عائد کیا جاتا ہے، آپ تمام لوگ بدمعاشوں کا ایک ٹولہ ہیں اور آپ کی اطلاع کے لئے عرض ہے کہ یہ ہراسانی ہے۔
اس سے قبل اشنا شاہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر پوسٹ کی تھیں۔
اداکارہ کی پوسٹ کردہ تصویر میں وہ اسکین اور سرخ رنگ کا لباس زیب تن کی ہوئی تھیں۔
واضح رہے اداکارہ اشنا شاہ نے بتایا تھا کہ وہ شادی کے لئے کسی ایسے شخص کو ترجیح دیں گی جو کھانا بنا سکے کیونکہ انہیں کھانا بنانا نہیں آتا اور اس شخص کو جانوروں سے بھی محبت ہو۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

