شگفتہ اعجاز کی بیٹی اور داماد کے درمیان کونسا معاہدہ طے پایا؟

سینیئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کی بیٹی اور داماد کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا ہے جس کی ویڈیو کافی تیزی سے سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔
رپورٹس کے مطابق پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اور سینیئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کی بڑی بیٹی کی شادی کا سلسلہ جاری تھا۔
اس دوران بہت سی تصاویر اور ویڈیوز بھی منظر عام پر آئیں تھیں جسے مداحوں نے بہت پسند بھی کیا تھا۔
گزشتہ روز اداکارہ کی بیٹی کی بارات کی تقریب منعقد ہوئی تھی جس میں شگفتہ اعجاز کو ان کی بیٹی کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔
اس تقریب کے دوران اداکارہ کی بیٹیوں نے اپنے بہنوئی سے ایک معاہدہ کیا ہے جس کی ویڈیو کافی وائرل نظر آرہی ہے۔
اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سالیوں نے اپنے بہنوئی سے ایک معاہدہ کیا ہے جو کہ سب کے سامنے طے پایا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

