Advertisement

دیا مرزا کی سوتیلی بیٹی کیساتھ ڈانس ویڈیو کے چرچے

بھارتی اداکارہ دیا مرزا کی سوتیلی بیٹی کے ساتھ ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

اداکارہ نے اپنے آفیشل کاؤنٹ انسٹاگرام پر نئی ویڈیو شیئر کی ہے۔

 شئیر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دیا مرزا اور اُن کی سوتیلی بیٹی ایک جیسے لباس میں اپنے گھر کی بالکونی میں موجود ہیں۔

اس ویڈیو میں اداکارہ کو اپنی سوتیلی بیٹی کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

دیا مرزا نے اس ویڈیو کو شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ وحشی ہو جاؤ، آزاد ہوجاؤ۔

انہوں نے لکھا کہ ہم ہمیشہ ایک ساتھ رقص کریں۔

Advertisement

گزشتہ دنوں اداکارہ نے اپنے بیٹے آویان کی پہلی جھلک مداحوں کو دکھائی تھی۔

دیا مرزا کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر ایک ویڈیو شئیر کی گئی تھی۔

انسٹاگرام پر شئیر کردہ ویڈیو میں بیٹے آویان کو کھلونے کے ساتھ کھیلتے ہو ئے دیکھا گیا تھا۔

اداکارہ کی اس پوسٹ کو دیکھ کر ان کے مداح بہت زیادہ خوش تھے کیونکہ دیا مرزا نے بیٹے کی پیدائش کے 6 ماہ بعد پہلی مکمل ویڈیو مداحوں کے ساتھ شئیر کی تھی۔

واضح رہے کہ دیا مرزا نے گزشتہ سال مارچ میں بھارتی صنعت کار ویبھوو ریکھی کے ساتھ دوسری شادی کی تھی اور اس جوڑے کے ہاں گزشتہ برس جولائی میں بیٹے آویان کی پیدائش ہوئی تھی۔

Advertisement

اس سے قبل دیا مرزا نے فلم پروڈیوسر ساحل سنگا سے 2014ء میں شادی کی تھی لیکن اگست 2019ء میں دونوں نے اپنی راہیں جدا کرلی تھیں۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version