اداکار عمران اشرف کا کردار ’بھولا‘ ایک بار پھر ہوا مشہور

پاکستان کے نامور اداکار عمران اشرف اپنے کردار اور ان کو بھرپور انداز میں ادا کرنے کی وجہ جانے جاتے ہیں۔
اداکار عمران اشرف اب تک متعدد ایسے کردار ادا کرچکے ہیں جو کہ انڈسٹری میں کافی تیزی سے مقبول ہوئے تھے اور جنہیں ایوارڈ بھی مل چکا ہے۔
ان مشہور اور مقبول کرداروں میں ’بھولا‘ اور ’موسیٰ‘ کا کردار شائقین کو بہت پسند آیا تھا جس کی بہت سی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر نظر آتی ہیں۔
صرف اتنا ہی نہیں بلکہ اداکار اپنے مداحوں کی فرمائش پر بھی انہیں اپنے کرداروں کی اداکاری کر کے دکھاتے ہیں ۔
حال ہی میں عمران اشرف کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہیں اپنے معروف کردار ’بھولا‘ کو ایک بار پھر زندہ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
خیال رہے کہ ویڈیو ایک ایوارڈ شو کی ہے جس میں اداکار عمران اشرف کو بھولا کے کردار کو بہترین انداز سے ادا کرنے کے لئے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔
اسٹیج پر اداکار کی لائیو پرفارمنس پر شرکاء نے خوب قہقے لگائے اور ان کے انداز سے لطف اندوز ہوئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News