انگین آلتان کی نئی فلم کی ریلیز پر اہلیہ کا زبردست انداز میں جشن

تُرک سیریز ارطغرل غازی میں مرکزی کردار ادا کرنے والے تُرک اداکار انگین آلتان دوزیتان کی نئی فلم بابامن کیمانی کی ریلیز پر اہلیہ نیسلیشے الکوچلر نے زبردست انداز میں جشن منایا۔
انگین آلتان کی اہلیہ نے شوہر کی نئی فلم کی ریلیز پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ انسٹاگرام پر دوستوں کے ساتھ کچھ تصاویر شیئر کی ہیں۔
انسٹاگرام پر شئیر کردہ تصاویر میں اہلیہ کو اپنے دوستوں کے ساتھ برف پر کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ان تصاویر کو شئیر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ آلتان کی نئی فلم کا جشن منایا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ انگین آلتان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تین روز قبل ہی اپنی نئی فلم بابامن کیمانی کا پوسٹر شیئر کیا تھا۔
فلم کے پوسٹر پر اداکار کی وائلن بجاتے ہوئے تصویر آویزاں ہے۔
انگین آلتان نے اس پوسٹر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بابامن کیمانی یعنی ( میرے بابا کا وائلن) کل نیٹ فلکس پر ریلیز کردی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

