جویریہ عباسی نے اپنی بیٹی کو دی سالگرہ کی مبارکباد

پاکستان کی سینیئر اور نامور اداکارہ جویریہ عباسی نے اپنی بیٹی کی سالگرہ پر اسے مبارکباد پیش کی ہے۔
اداکارہ جویریہ عباسی نے اپنے انسٹاگرام پر اپنی بیٹی انزیلہ عباسی کے لئے ایک پوسٹ جاری کی ہے۔
اس پوسٹ میں اداکارہ نے اپنی بیٹی کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کچھ بولڈ تصاویر شیئر کی ہیں۔
اس پوسٹ میں اداکارہ نے اپنی بیٹی سے محبت کا اظہار کیا ہے اور اسے کامیابی کی دعائیں بھی دی ہیں۔
اسکے علاوہ اداکارہ نے پوسٹ میں واضح کیا ہے کہ وہ اپنی بیٹی کو بہت یاد کر رہی ہیں جس سے یہ بات معلوم ہوتی ہے کہ ان کی بیٹی ان کے ساتھ موجود نہیں ہے۔
خیال رہے کہ انزیلہ عباسی پیشے سے ایک فیشن ماڈل ہیں جنہوں نے اب تک بہت سے بڑے اور کامیاب برانڈز کے ساتھ کام کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

