علی انصاری نے بہن کی رُخصتی کی جذباتی ویڈیو شیئر کردی

پاکستانی اداکار علی انصاری نے اپنی بہن اور اداکارہ مریم انصاری کی رُخصتی کی خوبصورت جذباتی ویڈیو شیئر کردی۔
اداکار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر بہن کی شادی کی ویڈیوز شئیر کی ہیں۔
شئیر کی گئی ویڈیوز میں سے ایک ویڈیو مریم انصاری کی رخصتی کی ہے۔
اس ویڈیو میں بہن بھائی جیسے بے لوث محبت بھرے اور جذباتی رشتے کو خوبصورتی سے کیمرے کی آنکھ کے ذریعے دکھایا گیا ہے۔
علی انصاری نے کیپشن میں لکھا کہ وہ اپنی بہن کی شادی کی تیاریوں کے آغاز سے لے کر رُخصتی تک کافی جذباتی رہے۔
انہوں نے لکھا کہ وہ اس احساس کو لفظوں میں بیان نہیں کر سکتے۔
اداکار نے لکھا کہ میری خواہش تھی کہ کاش ہمارے والد بھی مریم انصاری کی رُخصتی کے دوران ہمارے ساتھ اِن وڈیوز میں موجود ہوتے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال علی انصاری کی بہن اداکارہ مریم انصاری کی شادی پاکستان کے معروف سینئر کرکٹر معین خان کے بیٹے اویس خان سے ہوئی تھی۔
مریم انصاری کی اپنی شادی میں ڈانس کرتے ہوئے ویڈیوز سامنے آئی تھیں۔
شادی کی تقریبات میں اداکارہ نے خود بھی ڈانس کیا تھا جس کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھیں۔
یہ ویڈیوز اداکارہ کی مہندی اور میوزکل نائٹ کی تھیں جس میں مریم انصاری کو بھرپور انداز میں ڈانس کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News