Advertisement

پنجاب میں فلم جاوید اقبال کی ریلیز پر پابندی

فلم جاوید اقبال

پاکستانی اداکارہ یاسر حسین کی ہدایتکاری میں بنائی جانے والی فلم ’جاوید اقبال‘ کو   صوبہ پنجاب میں ریلیز کرنے سے روک دیا گیا ہے۔

فلم جاوید اقبال پاکستان بھر میں 28 جنوری کو ریلیز کی جانی تھی اور حکومت پنجاب کی جانب سے 26 جنوری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اس کی ریلیز کو روک دیا گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹس کے مطابق پنجاب حکومت نے ‘جاوید اقبال: دی ان ٹولڈ سٹوری آف دی سیریل کلر’ کی ریلیز پر پابندی لگا دی ہے۔

یہ فیصلہ فلم کی ریلیز سے محض دو دن قبل کیا گیا تھا، حالانکہ فلم کو ملک کے تمام سنسر بورڈز نے معمولی تبدیلیوں کے بعد پاس کیا تھا۔

Advertisement

نوٹس مں بتایا گیا ہے کہ فلم کے مواد کے خلاف موصول ہونے والی مسلسل شکایات کی بنیاد پر اس کی دوبارہ جانچ کی جائے گی۔

Advertisement

جاری کردہ نوٹس کے متعلق شائقین کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں اس موضوع پر فلمیں بنائی جارہی ہیں تاکہ لوگوں میں آگاہی پیدا ہو اور پاکستان کے لوگوں کو بھی اس حوالے سے معلوم ہونا چاہیئے۔

شائقین کا کہنا ہے کہ اس فلم میں ایسے کوئی بھی مناظر نہیں ہیں جو کہ کسی پر منفی اثرات مرتب کریں  لیکن پھر بھی اس کی ریلیز کو روکا گیا ہے۔

خیال رہے کہ 2 روز قبل کراچی میں فلم ’جاوید اقبال‘ کی رونمائی کی تقریب منعقد کی گئی تھی جس میں شوبز انڈسٹری کے بڑے ناموں نے اپنی شرکت کو یقینی بنایا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version