سجل علی اور احد رضا میر نے علیحدگی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی اداکارہ سجل علی اور اداکار احد رضا میر نے علیحیدگی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی ہے۔
حال ہی میں اداکارہ سجل علی اور اداکار احد رضا میر نے ایک برانڈ کی تشہیر کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔
اس ویڈیو میں دونوں کو ایک ساتھ باتیں کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جس میں دونوں بہت خوش نظر آرہے ہیں۔
اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے احد رضا میر اپنی اہلیہ سجل علی کو مینشن کرتے ہوئے صحت اور ڈائٹ کا خیال رکھنے کا کہتے ہیں۔
جس پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے اداکارہ سجل علی نے کہا ہے کہ ’کیونکہ باہر سے اچھا لگنے کے لئے اندر سے بھی فٹ ہونا ضروری ہے‘۔
خیال رہے کہ گزشتہ کئی روز سے اداکارہ سجل علی اور اداکار احد رضا میر کی علیحیدگی کی خبریں گردش میں تھیں کیونکہ احد بطور شوہر اپنی اہلیہ کے ساتھ کہیں بھی نظر نہیں آئے تھے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News