Advertisement

صبور اور علی کی شادی پسند سے ہوئی ہے یا گھروالوں کی مرضی سے؟ اداکار نے بتادیا

صبور اور علی کی شادی

صبور اور علی، پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی ایک نامور جوڑی ہے جو کہ رواں ماہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہے۔

 ان کا رشتہ گزشتہ سال طے پایا تھا جس کا باقاعدہ سوشل میڈیا پر اعلان کیا گیا تھا اور گزشتہ ہفتے ان کی شادی کی تمام تر تقریبات کا اختتام ہوا ہے۔

ان کے رشتے کے حوالے سے اداکار علی انصاری کا ایک پرانہ انٹرویو سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے اپنے اور صبور کے رشتے کے متعلق انکشاف کیا ہے۔

 

اس انٹرویو کے دوران اداکار  علی انصاری نے بتایا ہے کہ ان کا صبور کے ساتھ رشتہ مکمل طور پر گھروالوں کی مرضی سے ہوا ہے۔

Advertisement

اداکار کا کہنا تھا کہ ہمارے رشتے کی بات میری طرف سے میری بہن مریم نے چلائی تھی جبکہ صبور کی طرف سے ان کی بڑی بہن اداکارہ سجل علی نے کی تھی۔

اس انٹرویو میں اداکار علی کی بہن اداکارہ مریم کو بھی موجود دیکھا جاسکتا ہے جنہوں نے اس سے متعلق مزید بتاتے ہوئے کہا کہ صبور مجھے ہمیشہ سے بہت پسند تھی اور میں اس سے کہا کرتی تھی کہ تم میرے بھائی سے شادی کرلو۔

مریم نے بتایا کہ ایک دن سجل ہمارے گھر علی کے متعلق پوچھ گچھ کرنے آئی اور پھر بات رشتے تک پہنچ گئی ۔

سوشل میڈیا صارفین اور مداح سمیت دیگر اداکار کا اندازہ تھا کہ شادی اور رشتہ دونوں کی پسند  اور محبت سے ہوا ہے کیونکہ دونوں ہمیشہ ساتھ بہت خوش اور مطمئن نظر آتے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version