Advertisement

کورونا کا شکار سوارا بھاسکر صارفین پر برس پڑیں

عالمی وباء کورونا وائرس میں مبتلا بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر سوشل میڈیا صارفین پر برس پڑیں۔

گزشتہ دنوں سوارا بھاسکر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کو بتایا تھا کہ 5 جنوری کو کورونا وائرس ٹیسٹ کروانے پر اُنہیں معلوم ہوا ہے کہ وہ اس وباء کا شکار ہوگئی ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا تھا کہ  بخار اور سر درد کی علامات ظاہر ہورہی ہیں اور ساتھ ہی کھانے کا ذائقہ بھی محسوس نہیں ہورہا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے حالیہ دنوں میں اُن سے ملاقات کی وہ بھی لازمی اپنا کورونا ٹیسٹ کروائیں اور تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

ٹوئٹ کے بعد بھارت میں ٹوئٹر پینل پر سوارا بھاسکر کے نام کا ہیش ٹیگ بن گیا۔

 صارفین کی جانب سے اس ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے جہاں اداکارہ کی صحتیابی کے لئے دُعائیں کی جارہی ہیں وہیں ناقدین انہیں مرنے کی بددعائیں بھی دے رہے ہیں۔

انہوں نے صارفین کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ میری موت کی دُعائیں کرنے والوں اپنے جذبات پر قابو رکھو کیونکہ اگر مجھے کچھ ہوگیا تو آپ کی روزی چِھن جائے گی۔

اداکارہ نے صارفین سے سوال کیا کہ میرے مرنے کے بعد آپ کا گھر کیسے چلے گا؟

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version