اداکارہ کترینہ اور وکی ایک ساتھ بڑی اسکرین پر جلوہ گر ہونے کیلئے تیار

گزشتہ ماہ شادی کرنے والی بالی ووڈ کی مقبول ترین جوڑی وکی کوشل اور کترینہ کیف ایک ساتھ بڑی اسکرین پر جلوہ گر ہونے کے لئے تیار ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرحان اختر کی فلم جی لے ذرا میں کترینہ کے ساتھ وکی کو بھی کاسٹ کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ دیگر کاسٹ میں اداکارہ پریانکا چوپڑا اور عالیہ بھٹ بھی شامل ہیں۔
کترینہ اور وکی کو پہلی بار سلور اسکرین پر دیکھنے کے لئے شائقین بہت پرجوش ہیں اور ایک باضابطہ اعلان کا انتظار کر رہے ہیں کہ کب یہ دونوں ایک ساتھ کام کرتے دکھائی دیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر کی 9 تاریخ کو کترینہ کیف اور وکی شل نے مغلیہ اور شاہانہ انداز میں شادی کی تھی جس میں صرف گھر کے قریبی افراد شامل تھے۔
یہ شادی بالی ووڈ انڈسٹری کی سب سے بہترین اور یادگار شادی ثابت ہوئی تھی۔
یہ جوڑا شادی کے بعد ممبئی شہر جوہو میں ایک عالیشان گھر میں رہائش پذیر ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

