Advertisement

لیجنڈ برطانوی کامیڈین انتقال کر گئے

لیجنڈ برطانوی کامیڈین بیری کرائر 86 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق کرائر نے بغیر کسی تکلیف کے اس وقت جان دی جب ان کا خاندان ان کے پاس تھا۔

کامیڈین کی موت کی خبر سامنے آتے ہں سوشل میڈیا پر انہیں خراج دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

اسٹیفن فرائی نے لکھا کہ افسوس ناک خبر، برٹش کامیڈی کے عظیم بیری کرائر اب نہیں رہے۔

کرائن نے برٹش انٹرٹینمنٹ کے دیگر ستاروں کے ساتھ بھی کام کیا جنمیں اسپائک میلی گن، ٹومی کُوپر، لیس ڈاسن، ٹو رونیز اور مورکیمب اینڈ وائز شامل ہیں۔

Advertisement

1935 کو یورک شائر میں پیدا ہونے والے کرائر نے اپنے کیریئر کا آغاز لندن کے مغربی کنارے میں قائم وِنڈ مِل تھیٹر سے شروع کیا۔

کرائر کی نشان دہی سب سے پہلے ڈیوڈ فراسٹ نے کی جنہوں نے دی فراسٹ رپورٹ لکھنے کے لیے مدعو کیا جو سب سے پہلے 1966 میں ایئر کیا گیا۔

ان کی رائیٹنگ ٹیم میں مستقبل کے کامیڈی کے ہیوی ویٹ موجود تھے۔

ان ہیوی ویٹس میں جان کلیز، رونی بارکر اور گراہم چیپ مین شامل ہیں۔

کرائر کی تصانیف اکثر دیگر کامیڈین کے ساتھ اشتراک میں ہوا کرتی تھیں۔

انہوں نے اور جان جنکِن نے مل کر1970 کی دہائی میں اپنے عروج کے وقتوں میں  دی مورکیمب اور وائز شو کے لیے کانٹینٹ لکھا۔

Advertisement

وہ بی بی سی ریڈیو کے کامیڈی پروگرام I’m Sorry I Haven’t a Clue کے مستقل پینلسٹ تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
افواہیں حقیقت بن گئیں! ٹک ٹاکر سحر حیات اور سمیع رشید کے درمیان طلاق ہوگئی
معروف اطالوی اداکارہ کلاڈیا کارڈینیل انتقال کر گئیں
ہانیہ عامر کی بنگلا دیش میں موج مستیاں؛ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
میرا سیٹھی نے 2 برس بعد اپنی طلاق کی تصدیق کردی
تھر کی ثقافتی آواز خاموش؛ معروف لوک گلوکار عارب فقیر انتقال کر گئے
ورلڈ ریسلنگ کا بڑا مقابلہ ، بروک لیسنر نے لیجنڈری جان سینا کو پچھاڑ دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version