منال خان نے احسن سے شادی کیوں کی؟ وجہ سامنے آگئی

پاکستان کی معروف اداکارہ منال خان نے احسن محسن اکرام سے صرف پیسے کے لئے شادی نہیں کی۔
حال ہی میں منال خان نے احسن محسن اکرام کے ساتھ ایک ٹاک شو میں شرکت کی۔
شو کے میزبان نے منال خان اور احسن محسن اکرام سے کئی دلچسپ سوالات کیے۔
شو کے میزبان نے منال خان سے پوچھا کہ کیا اُنہوں نے احسن محسن اکرام سے صرف اس لئے شادی کی ہے کہ وہ دولت مند اور ایک مستحکم انسان ہیں کیونکہ گوگل سرچ انجن پر احسن کا تعارف بطور امیر اور مستحکم انسان لکھا ہے۔
جس کے جواب میں منال خان نے کہا کہ اُن سے متعلق یہ ایک عام رائے پائی جاتی ہے مگر اصل میں ایسا نہیں ہے۔
منال خان کا کہنا تھا کہ اُنہوں نے احسن محسن اکرام سے صرف پیسے کے لئے شادی نہیں کی۔
گزشتہ دنوں اداکارہ منال خان کا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا۔
منال خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر پوسٹ کی تھیں۔
انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں اداکارہ اسکن رنگ کا لباس زیب تن کی ہوئی تھیں۔
خیال رہے کہ اداکارہ منال خان اور اداکار احسن محسن اکرام گزشتہ سال رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے جس کے بعد یہ جوڑا اپنے ہنی مون کے لئے مالدیپ گیا ہوا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News