صحیفہ جبار کا اپنے شوہر کے لئے محبت بھرا پیغام

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور ماڈل صحیفہ جبار خٹک نے اپنے شوہر کے ہمراہ خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں۔
ماڈل صحیفہ جبار خٹک نے اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ جاری کی ہے۔
اس پوسٹ میں ماڈل اور ان کے شوہر خواجہ خضر حسین کے ساتھ اپنی خوبصورت تصویر شیئر کی ہیں اور ساتھ ہی ان سے اپنی محبت کا بھی اظہار کیا ہے۔
صحیفہ جبار نے اپنے پوسٹ میں لکھا ہے کہ تمہارا ساتھ اس وقت بہت اچھا لگتا ہے جب میرا دن بہت برا گزرتا ہے یا پھر کام سے بہت تھک جاتی ہوں اور میں ہمشہ اپنی زندگی میں یہی تسلسل چاہتی ہوں۔
انہوں نے خواجہ خضر سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں تمہیں پہلے سے بھی بہت زیادہ چاہنے لگی ہوں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہمارے درمیان اس تعلق کو میں لفظوں میں بیان نہیں کرسکتی ہوں اور چاہتی ہوں کہ ہم ہمیشہ اسی طرح ساتھ، خوشحال اور خوش و خرم رہیں۔
خیال رہے کہ سال 2017 میں ماڈل صحیفہ جبار اور خواجہ خضر ازدواجی رشتے میں منسلک ہوئے تھے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

