مذاق میں گلوکاری کا آغاز کیا تھا، شے گل

پاکستان کی میوزک انڈسٹری کا ایک ابھرتا ہوا نام شے گل، جنہوں نے مذاق میں گلوکاری کا آغاز کیا تھا جو اب ایک بہترین گلوکارہ بن چکی ہیں۔
حال ہی میں شے گل نے اپنے گلوکاری کے کیریئر اور اس کے شوق کے متعلق ایک انٹرویو کے دوران کھل کر بات کی ہے۔
کوک اسٹوڈیو سیزن 14 مین ’پسوڑی‘ گانے سے شہرت حاصل کرنے والی شے گل نے بتایا ہے کہ انہیں گلوکاری کا شوق تھا جس کا آغاز انہوں نے اپنے دوستوں کے ساتھ ہاسٹل میں رہتے ہوئے کیا تھا۔
انہوں نے بتایا ہے کہ جب وہ 23 سال کی تھیں اس وقت انہوں نے گلوکاری کا آغاز کیا تھا جس کے بعد ان کے دوستوں نے انھیں ’شے گل‘ نام دیا تھا جسے وہ آج بھی استعمال کرتی ہیں اور لوگ بھی انہیں اسی نام سے جانتے ہیں۔
شے گل نے انٹرویو کے دوران اپنی خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہیں آسکر ایوارڈ یافتہ اے آر رحمٰن اور پاکستانی میوزیکل بینڈ ’ینگ اسٹنرز‘ کے ساتھ کام کرنا ہے۔
شے گل کا کہنا تھا کہ وہ اس سال شاعری لکھنے اور کلاسیکل موسیقی کو سمجھنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ میں نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر مذاق مذاق میں گانا شروع کیا تھا لیکن اب وہ ایک باضابطہ طور پر گلوکارہ بن چکی ہیں۔
خیال رہے کہ کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے گانے ’پسوڑی‘ کو پاکستان بھر میں مقبولیت حاصل ہوئی ہے جس کو گلوکار علی سیٹھی اور گلوکارہ شے گل نے اپنی آواز دی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

