اداکارہ زارا نور کا شہریار منور کے ہمراہ فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر مقبول

پاکستان کی معروف اداکارہ زارا نور عباس کا اداکار شہریار منور کے ہمراہ فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔
سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام کے مخلتف پیجز پر اس فوٹو شوٹ کی چند تصاویر زیرِ گردش ہیں۔
انسٹاگرام پر شئیر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ زارا نور کے ہمراہ شہریار منور بھی موجود ہیں۔
ان تصاویر کو دونوں اداکاروں کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔
اس سے قبل اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے نئے انداز میں لی جانے والی کچھ تصاویر شیئر کی تھیں۔
ان تصاویر میں اداکارہ کو ایک باس لیڈی لک میں دیکھا گیا تھا جو کہ عام طور پر مکمل طور پر ایک بااعتماد خاتون کا ہوتا ہے۔
زارا نور عباس کو ایک ایسٹرن ویسٹرن انداز کے لباس میں دیکھا گیا تھا جو کہ کسی بھی آوٹنگ کے لئے بہت مناسب لگتا ہے۔
خیال رہے کہ اداکارہ انسٹاگرام پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور مداحوں کے ساتھ اپنی تصاویر اور ویڈیوز شئیر کرتی رہتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News