منال خان کی سیلفی سوشل میڈیا کی زینت بن گئی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان کی سیلفی سوشل میڈیا کی زینت بن گئی۔
منال خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک سیلفی شئیر کی ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا کی زینت بن گئی۔
انسٹاگرام پر شئیر کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ بلیک کلر کی ٹی شرٹ پہنی ہوئی ہیں۔
اس تصویر کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ منال خان نے اپنے بالوں کا اسٹائل تبدیل کیا ہے۔
منال خان کی اس تصویر کو ان کے مداحوں کی جانب سے ہزاروں لائیکس آچکے ہیں اور اداکارہ کی تعریفیں بھی کی جارہی ہیں۔
اس سے قبل اداکارہ منال خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر پوسٹ کی تھیں۔
انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں اداکارہ سفید رنگ کی شرٹ زیب تن کی ہوئی تھیں۔
گزشتہ دنوں اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے کچھ تصاویر شیئر کی تھیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ منال خان اور اداکار احسن محسن اکرام رواں ماہ اپنی شادی کے بعد ہنی مون کے لئے مالدیپ گئے ہوئے تھے جہاں سے اپنے خوبصورت اور یادگار لمحات اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کر رہے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

