دلہن کے لباس میں یمنیٰ زیدی کا انداز بنا مداحوں کی توجہ کا مرکز

پاکستان کی نامور اداکارہ یمنیٰ زیدی کا دلہن کے لباس میں نیا انداز ان کے مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔
اداکارہ یمنیٰ زندی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے نئے اندز کی ایک مختصر ویڈیو شیئر کی ہے۔
اس ویڈیو میں اداکارہ یمنیٰ زیدی کو سفید رنگ کا عروسی جوڑا پہنے دلہن بنے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اس نفیس کام والے عروسی جوڑے کے ساتھ اداکارہ نے نہایت خوبصورت زیورات بھی پہنے ہوئے ہیں جو کہ ان کی خوبصورتی کے عین مطابق ہیں۔
خیال رہے کہ اداکارہ کا یہ نیا انداز ایک فیشن شوٹ کے لئے ہے جس کی ایک مختصر ویڈیو بھی انہوں نے شیئر کرتے ہوئے ’جلد آرہا ہے‘ لکھا ہے۔
اداکارہ نے اپنے اس لک کی تیاری کیسے کی ہے اس کی جچھ جھلکیاں بھی موجود ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

