Advertisement

جانیے، پریانکا چوپڑا نے ابھیشیک بچن کا موبائل کیوں چرایا تھا؟

پریانکا چوپڑا

بھارت کی نامور اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن کا موبائل چرایا تھا جس کی مکمل حقیقت سامنے آچکی ہے۔

حال ہی میں بھارتی اداکارہ سیمی گریوال نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو کلپ شیئر کی ہے جو کہ اداکارہ پریانکا چوپڑا سے انٹرویو کی ہے۔

 اس ویڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ سیمی گریوال اداکارہ سے سوال کرتی ہیں کہ آپ نے اداکار ابھیشیک بچن کا موبائل چرایا تھا؟ جس کے جواب میں پریانکا ہنستی ہیں اور کہتی ہیں کہ پہلے ابھیشیک نے ان کا موبائل چرایا تھا۔

 

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے پریانکا چوپڑا نے بتایا کہ فلم ’بلف ماسٹر‘ کی شوٹنگ کے دوران ابھیشیک نے ان کا موبائل چرایا اسے سوئچ آف کیا اور اس پر بیٹھ گئے تھے جبکہ میں اپنا موبائل ڈھونڈتے ہوئے بلکل پاگل ہوچکی تھی۔

 اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے ابھیشیک سے اپنے موبائل کے حوالے سے پوچھا بھی تھا لیکن انہوں نے کہا کہ وہ اس حوالئے سے کچھ نہیں جانتے لیکن تھوڑی ہی دیر بعد ابھیشیک نے انہیں موبائل واپس کیا کیونکہ انہیں شوٹ پر جانا تھا۔

Advertisement

 انہوں نے بات کو جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ ایک موقع ایسا آیا کہ جب ابھیشیک اپنا موبائل غلطی سے وین میں بھول گئے تھے اور وین میں میرے ساتھ  رتیش دیش مکھ  بھی موجود تھے۔

پریانکا نے بتایا کہ میں نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ابھیشیک کا فون اٹھایا اور رانی مکھرجی کو پیار بھرا پیغام بھیج دیا جس کے لئے مجھے  رتیش دیش مکھ نے منع بھی کیا تھا۔

 انہوں نے بتایا کہ ابھیشیک کے موبائل سے رانی کو میسج کرنے پر وہ بہت خوفزدہ ہوگئیں تھیں اور اسی لئے انہوں نے موبائل کا بند کیا اور دونوں وین سے فوری طور پر باہر چلے گئے۔

اپنی بات مکمل کرنے کے بعد پریانکا چوپڑا نے سیمی گریوال سے پوچھا کہ آپ کو اس حوالے سے کیسے پتہ چلا کیونکہ میں نے یہ قصہ کسی سے شیئر نہیں کیا تھا ۔

اداکارہ کو جواب دیتے ہوئے سیمی گریوال کا کہنا تھا کہ یہ میں آپ کو نہیں بتاسکتی ہوں لیکن مجھے اتنا معلوم ہے کہ رانی مکھرجی نے ابھیشیک کو جواب میں پوچھا تھا کہ ’تمہیں کیا ہوگیا ہے؟‘۔

 

Advertisement

سیمی نے اس ویڈیو کلپ کو شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس انٹرویو کے دوران یہ ان کا پسندیدہ لمھہ تھا جو کہ سال 2016 میں ہوا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version