نیمل خاور کا حمزہ علی عباسی کے لئے پیار بھرا پیغام

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نیمل خاور نے اپنے شوہر حمزہ علی عباسی کے ساتھ پر اپنے رب کا شکر ادا کرتی ہوئی نظر آئیں ہیں۔
حال ہی میں نیمل خاور نے اپنے انسٹاگرام پر حمزہ علی عباسی کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کی ہے۔
اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے نیمل خاور نے اپنے جذبات کا بھی اظہار کیا ہے ۔
انہوں نے اپنے پوسٹ میں لکھا ہے کہ میں حمزہ کے ساتھ پر، اس کے نرم مزاج اور میر لئے اس کی فکر پر اپنے رب کی بہت شکرگزار ہوں ۔
خیال رہے کہ نیمل خاور اور حمزہ علی عباسی سال 2019 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے ۔
بعدازاں سال 2020 میں ان کے ہاں ایک ننھے مہمان کی آمد ہوئی تھی جس کا نام انہوں نے محمد مصطفیی عباسی رکھا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News