صحیفہ جبار کا بالی ووڈ انداز مداحوں کو بھاگیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل و اداکارہ صحیفہ جبار کے بالی ووڈ انداز نے مداحوں کا دل جیت لیا ہے۔
اداکارہ نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی کچھ ویڈیوز پوسٹ کی ہیں۔
اس ویڈیو میں اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار کو بالی ووڈ کے مشہور گانوں پر پرفارم کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اس ویڈیو کے متعلق بتاتے ہوئے صحیفہ جبار نے لکھا ہے کہ اس وڈیو کے لئے میں کچھ نیا کرنا چاہتی تھی لیکن ایک پرانے انداز کے ساتھ جس کے لئے یہ خوبصورت گانا بہت مناسب تھا۔
اس سے قبل بھی اداکارہ نے اپنی ایک اسٹائل ویڈیو کے لئے ایسا ہی انداز اپنایا تھا۔
اس ویڈیو میں بھی اداکارہ و ماڈل کو خوبصورت عروسی لباس پہنے مختلف بالی ووڈ گانوں پر پرفارم کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
خیال رہے کہ اداکارہ اس قسم کی فن ویڈیوز بناتی رہتی ہیں جو کہ ان کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کی جاتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

