منیب بٹ کی ڈانس ویڈیو ہوئی وائرل

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اور مقبول ترین اداکار و ماڈل منیب بٹ کی ڈانس ویڈیو نے صارفین کا دل جیت لیا ہے۔
اداکار منیب بٹ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے ڈانس کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔
اس ویڈیو میں منیب بٹ کو بہت اچھا اور بہترین ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جو کہ ان کے مداحوں کو بھی کافی پسند آیا ہے۔
اداکار منیب بٹ نے اپنی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہوں نے وائرل ڈانس چیلنج کو قبول کرتے ہوئے یہ ویڈیو بنائی ہے۔
اداکار نے بتایا ہے کہ یہ ڈانس اور اس کے اسٹیپس مجھے بہت پسند آئے ہیں اس لئے میں نے یہ چیلنج قبول کیا تھا۔
خیال رہے کہ 2 روز قبل اداکار عثمان مختار اور اداکار عثمان خالد بٹ کی ڈانس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچائی ہوئی تھی۔
بعدازاں اداکار حماد شیعب نے بھی اس گانے پر ڈانس کرتے ہوئے اپنی ویڈیو شیئر کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

