عمرے پر لی جانے والی تصاویر پر تنقید کرنے والوں کو کنول آفتاب کا جواب

اپنے شوہر کے ہمراہ عمرے پر جانے والی ٹک ٹاکر کنول آفتاب کی تصاویر اور ویڈیوز پر سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کی ہے جس کا انہوں نے بہترین انداز میں جواب بھی دیا ہے۔
پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر جوڑی کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر کی گزشتہ ماہ ہی شادی ہوئی ہے۔
شادی کے بعد یہ جوڑا عمرے کی ادائیگی کے لئے جاپہنچا ہے جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی نظر آرہی ہیں۔
ان وائرل تصاویر اور ویڈیوز پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس سب کو ’دکھاوا‘ قرار دیا ہے۔
صارفین کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے ٹک ٹاکر کنول آفتاب نے کہا ہے کہ جو لوگ اسے دکھاوا کہہ رہے ہیں میں ان کو تبانا چاہتی ہوں کہ یہ سب دکھاوا نہیں بلکہ حقیقت ہے۔
کنول آفتاب نے کہا کہ میری مقدس مقامات کی ویڈیوز بنانے کا مقصد صرف یہ ہے کہ جو لوگ یہاں نہیں آسکے ہیں وہ میرے ذریعے ان مقامات کی زیارت کرلیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News