سرجری کے بعد شدید تکلیف میں مبتلا اداکار نور حسن نے کیا اپنے تاثرات کا اظہار

پاکستان کے معروف اداکار نور حسن نے اپنی سرجری کے بعد پہلی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے اپنے تاثرات کا بھی اظہار کیا ہے۔
اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے اداکار نور نے شدید تکلیف ہونے کا اظہار کیا ہے۔
اداکار نور حسن نے تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے تاثرات کا بھی اظہار کیا ہے اور اپنے مداحوں سے کچھ سوالات بھی کیے ہیں۔
اداکار نے کہا ہے کہ جب آپ شدید درد میں ہوتے ہیں تو آپ اس سب کو کیسے سمجھتے ہیں؟ کیا آپ کو اس کا احساس کرنا چاہئے اور اسے اپنی زندگی میں موجود ہونے کا مقصد اور وجہ بتانا چاہئے؟ یا میں بہت زیادہ سوچ رہا ہوں؟”
نور کے مداحوں اور ساتھی مشہور شخصیات نے تبصروں کے سیکشن میں اداکار کے لئے دعائیں کی ہیں اور اسن سے مضبوط اور مثبت رہنے کو کہا ہے۔
اس سے قبل، اپنی ٹانگ کی سرجری کا اعلان کرنے کے بعد، حسن نے اپنے تمام مداحوں سے درخواست کی تھی کہ وہ ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے رہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ مثبت رہنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ اس چیز میں ان کا زیادہ وقت لگے گا۔
انہوں نے کہا کہ صحت یابی بہت طویل ہے لیکن اس تمام عرصے میں ان کے مداحوں کی دعائیں اور حمایت ان کی پوری طاقت ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

