اداکارہ میرا کا تکذیب نکاح دعویٰ خارج کرنے کیخلاف اپیل پر عدالت کا تحریری فیصلہ جاری

اداکارہ میرا کا تکذیب نکاح دعویٰ خارج کرنے کیخلاف اپیل پر عدالت کی جانب سے تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا ہے۔
جاری کردہ فیصلے کے مطابق اداکارہ میرا مخالف فریق عتیق الرحمان سے نکاح نامہ کو جھوٹا اور جعلی قرار دینے میں ناکام رہی ہیں اور نہ ہی تکذیب نکاح کا دعویٰ ثابت کرسکں ہیں۔
فیصلے میں بتایا گیا ہے کہ اداکارہ میرا نے کوئی ایسا گواہ پیش نہیں کیا جو نکاح نامے پر دستخط جعلی ہونے کی گواہی دے تاہم اداکارہ میرا نے نکاح کی تصاویر سے انکار نہیں کیا، محض اتنا کہا کہ وہ تصاویر ڈرامے کے دوران لی گئیں ہیں لیکن اداکارہ میرا نے تصاویر کی مخالفت میں کوئی گواہی اور شواہد پیش نہیں کئے۔
فیصلے میں بتایا گیا ہے کہ اداکارہ میرا کا عتیق الرحمان سے جھگڑا اس انتہاء تک ہہنچ گیا کہ میرا نے بطور بیوی عتیق الرحمان کیساتھ رہنے سے انکار کر دیا ہے۔
ان تمام ثبوتوں کو دیکھتے ہوئے فیملی عدالت نے عین قانون کے مطابق اداکارہ میرا کا تکذیب نکاح کا دعوی خارج کیا کیونکہداکارہ میرا کی فیصلے کیخلاف اپیل میرٹ کے برعکس ہے۔
فیملی کورٹ کے فیصلے کیخلاف دائر اپیل خارج ہونے پر اداکارہ کسی معاوضے کی بھی حقدار نہیں ہیں ۔
خیال رہے کہ اداکارہ میرا نے عتیق الرحمان پر جعلی نکاح نامہ تیار کرنے کا الزام لگایا تھا اور کورٹ میں عتیق الرحمان کیساتھ نکاح نامے کو جھوٹا قرار دینے کی استدعا کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News