کنزیٰ ہاشمی نے کیا اپنی ماں سے محبت کا اظہار

پاکستان کی نامور اداکارہ کنزیٰ ہاشمی نے اپنی ماں سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی ہے۔
ماں وہ ہستی ہوتی ہے جس کو ہر ایک چاہتا ہے اور دل میں سجا کر رکھتا ہے اور پھر چاہے وہ کوئی بھی ہو کبھی نا کبھی اپنی والدہ سے محبت کا اظہار ضرور کرتا ہے۔
شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد اپنی ذاتی زندگی کو سماجی نہیں بناتے ہیں لیکن اپنی والدہ سے محبت کے اظہار کے لئے وہ خود کو روک بھی نہیں پاتے ہیں۔
ایسا ہی کچھ ہوا ہے اداکارہ کنزیٰ ہاشمی کے ساتھ جو کہ سوشل میڈیا پر اپنی ذاتی زندگی شیئر نہیں کرتی ہیں لیکن پھر بھی انہوں نے اپنی والدہ کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی ہے۔
اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے اپنے جذبات کا بھی اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ میری کائنات اور میری خواہشات سب کچھ بس یہاں ہی ہے۔
خیال رہے کہ اداکارہ کنزیٰ ہاشمی کم عمر اور نوجوان اداکارہ ہیں جن کی شہرت میں اضافہ ان کے کام کی وجہ سے ہورہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

