منظر صہبائی اپنی زندگی کی کونسی غلطی دہرانے کے لئے تیار ہیں؟

پاکستانی کے نامور اور سینئر اداکار منظر صہبائی نے اپنی زندگی میں ایک بڑی غلطی دہرانے کی خواہش ظاہر کی ہے۔
سال 2020 میں پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات اداکار منظر صہبائی اور اداکارہ ثمینہ احمد نے شادی کر لی تھی اور ان کی شادی کی خبر سامنے آنے پر مداحوں کی جانب سے مبارکباد کے بہت سارے پیغامات بھیجے گئے تھے۔
سوشل میڈیا صارفین نے اپنے پیار بھرے پیغامات میں شادی کے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے دونوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔
حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو کے دوران اداکار منظر صہبائی نے پوچھے جانے والے سوال کا بہت خوبصورت جواب دیا ہے ۔
انٹرویو کے دوران میزبان و اداکار نعمان اعجاز نے ان سے سوال کیا ہے کہ ’اگر زندگی میں کوئی غلطی دہرانے کا موقع ملے تو وہ کونسی غلطی ہوگی؟‘۔
اس سوال کا جواب دیتے ہوئے منظر صہبائی نے کہا ہے کہ اگر مجھے زندگی میں پھر کبھی ایسا موقع ملا تو میں ایک بار پھر اپنی اہلیہ ثمینہ احمد سے نکاح کرلوں گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

