شروتی ہاسن کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں

بھارت سے تعلق رکھنے والی نامور اداکارہ و گلوکارہ شروتی ہاسن کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں ہیں۔
اداکارہ شروتی ہاسن نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کا کورونا کا ٹسٹ مثبت آیا ہے۔
اداکارہ نے اپنے پیغام میں بتایا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کی تمام تر احتیاطی تدابیر اپنانے کے باوجود بھی وہ کورونا کا شکار ہوگئیں ہیں۔
اداکارہ نے اپنے جاری کردہ پوسٹ میں بتایا ہے کہ ان کا علاج جاری ہے اور وہ جلد ہی صحتیاب ہوکر اپنے کام پر واپسی کے لئے پرامید بھی ہیں۔
دوسری جانب اداکارہ کے اس پوسٹ پر شوبز انڈسٹری کی شخصیات نے ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ساتھ ان کی جلد صحتیابی کے لئے بھی دعا کی ہے۔
خیال رہے کہ شروتی ہاسن بھارت سے تعلق رکھنے والی معروف اداکاوہ ہیں جنہوں نے بالی ووڈ کی فلموں سمیت، مراٹھی، تمل اور انگریزی زبان میں بھی فلمیں کی ہیں۔
اداکارہ کے علاوہ شروتی ہاسن گلوکاری کا بھی شوق رکھتی ہیں جسے انہوں نے عملی شکل بھی دی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News