عائزہ خان کی خوبصورت جِلد کا راز کیا ہے؟ اداکارہ نے بتادیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ عائزہ خان نے اپنی خوبصورت جِلد کا راز بتا دیا۔
سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر عائزہ خان کی ایک ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔
اس ویڈیو میں عائزہ خان اپنے مداحوں کو اپنی حسین جِلد کا راز بتا رہی ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ میری اچھی جِلد کا راز یہ ہے کہ میں بہت کم میک اپ کرتی ہوں ،شوٹس کے علاوہ میک اپ نہیں کرتی اسی لئے میری جِلد اچھی ہے۔
اُنہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اب کوئی میری بات پر یقین کرے یا نہ کرے وہ الگ بات ہے۔
اداکارہ کی اس ویڈیو پر صارفین کی جانب سے مزاحیہ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے ۔
واضح رہے کہ حال ہی میں عائزہ خان کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 11 ملین ہوئی ہے۔
عائزہ خان پاکستان کی وہ واحد اداکارہ ہیں جنہیں انسٹاگرام پر 11 ملین صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News