Advertisement

عامر لیاقت کے خلع کے بیان پر طوبیٰ کا ردعمل

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے خلع کے بیان پر طوبیٰ انور کا بیان سامنے آگیا ہے۔

سیدہ طوبیٰ انور نے اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ جاری کی ہے جس میں انہوں نے خلع کے متعلق بتایا ہے۔

 سیدہ طوبیٰ انور نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے آئین کے مطابق میں نے اپنے سابق شوہر سے علیحدگی کے لئے کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

انہوں نے بتایا ہے کہ کورٹ کی جانب سے اور پاکستان کے آئین کے تحت مجھے پورا اختیار ہے کہ میں ازدواجی رشتے سے علیحدگی کا مطالبہ کرسکتی ہوں۔

سیدہ طوبیٰ نے کہا ہے کہ کورٹ اور آئین کے مطابق میری خلع کے کی درخواست منظور ہوگئی ہے ۔

 انہوں نے اپنے پیغام میں واضح کیا ہے کہ انہیں اپنے سابق شوہر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین سے کورٹ کی مدد سے خلع مل چکی ہے ۔

Advertisement

سیدہ طوبیٰ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میڈیا پر چلنے والے بیانات غلط تاثر پیش کررہے ہیں جن کی پاکستان کے آئین یں کوئی حیثیت نہیں ہے۔

طوبیٰ نے اپنے اس پوسٹ کے ساتھ تمام صارفین سے دعاؤں کی بھی درخواست کی ہے۔

خیال رہے کہ رواں ماہ سیدہ طوبیٰ انور نےاپنے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے ڈاکٹر عامر لیاقت کے ساتھ اپنے رشتے کو ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اس پیغام میں طوبیٰ نے بتایا تھا کہ وہ ازدواجی رشتے کو ختم کرنے کے لئے کورٹ کے ذریعے خلع لیں گی  ۔

سیدہ طوبیٰ کے اس اعلان کے دوسرے ہی روز ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے سیدہ دانیہ کے ساتھ اپنی تیسری شادی کا اعلان کردیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سوشل میڈیا اسٹار عمر شاہ کے آخری لمحات؛ چچا کا جذباتی بیان سامنے آگیا
شو ’لازوال عشق‘ پر تنقید؛ عائشہ عمر کی وضاحت سامنے آگئی
بھارت نے پاکستان کا مقبول گانا "بول کفارہ" ایک بار پھر کاپی کرلیا
ماڈلز سبحان عمیس اور عبیر اسد کی راہیں جدا؛ 7 ماہ بعد شادی ختم
صبا قمر کی شادی کی خبریں زیر گردش؛ مداحوں نے حیران کن پیشگوئیاں کردیں
استاد امانت علی خان کو بچھڑے 51 برس بیت گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version