نوشین شاہ نے اپنی پریشانی اور بےسکونی سے کس طرح نجات حاصل کی؟

پاکستان کی معروف اور مقبول اداکارہ نوشین شاہ نے اپنی زندگی میں شامل پریشانی اور بےسکونی کے نجات کے متعلق بتایا ہے۔
حال ہی میں ایک ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ نوشین شاہ نے اپنائی جانے والی کی ایک اچھی عادت کے متعلق بتایا ہے۔
اداکارہ نے اپنے انٹرویو کےدوران بتایا ہے کہ وہ کئی سالوں سے بے حد پریشانیوں اور بےسکونی کا شکار تھیں اور کئی بار یہ عالم ہوتا تھا کہ سوتی بھی نہیں تھیں۔
انہوں نے بتایا کہ اس صورتحال کے بعد میں نے اللہ سے رو رو کر دعائیں مانگیں اور نماز کی خواہش ظاہر کی ۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس دن سے جو میں نے نماز پڑھنی شروع کی ہے تو آج اس بات کو 03 سال ہوچکے ہیں کہ میں نے کبھی نماز نہیں چھوڑی ہے۔
خیال رہے کہ نوشین شاہ کے کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے ہوا تھا جس کے بعد انہوں نے اداکاری کے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

