علیزے شاہ نے شیئر کیں پولو پلیئر کے انداز میں کچھ نئی تصاویر

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ علیزے شاہ کی کچھ نئی تصاویر سامنے آئیں ہیں۔
ویسے اگر دیکھا جائے تو اداکارہ علیزے شاہ ہر مرتبہ اپنے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کو اپنے نت نئے انداز سے حیران کرتی رہتی ہیں جس کی وجہ سے انہیں کافی تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔
لیکن اداکارہ علیزے شاہ لوگوں کی تنقید کو زیادہ خاطر میں نہیں لاتی ہیں اور بےباکی سے اپنے پوسٹ جاری کرتی ہوئی نظر آتی ہیں۔
حال ہی میں اداکارہ نے اپنے نئے انداز کی کچھ تصاویر شیئر کرائیں ہیں جس میں انہیں ایک پولو پلیئر کے انداز میں دیکھا جاسکتا ہے۔
یہ تصاویر اداکارہ نے کچھ دیر پہلے ہی شیئر کرائی ہے اور اس پر صرف کچھ ہی دیر میں ہزاروں لائیکس آچکے ہیں۔
کچھ ہی دیر میں کسی بھی پوسٹ پر ہزاروں لائیکس کا آنا اس بات کا ثبوت ہے کہ لوگ اداکارہ علیزے شاہ کو پسند کرتے ہیں ۔
خیال رہے کہ اس سے قبل اداکارہ نے اپنے بالوں کے نئے انداز کے ساتھ تصاویر شیئر کرائیں تھیں ۔
ان تصاویر میں اداکارہ کے بال چھوٹے نظر آرہے ہیں جبکہ ان کے بالوں کا رنگ بھی بدلا ہوا ہے جو کہ جامنی ہے اور ان پر کافی جچ بھی رہا ہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ علیزے شاہ نے چھوٹی سی عمر میں اپنے اداکاری کے کیریئر کا آغاز کیا تھا جس کے بعد انہوں نے متعدد ڈراموں میں کام کیا ہے لیکن آئی ایس پی آر کی جانب سے نشر کیے جانے والے ڈرامے کی بدولت انہوں زیادہ توجہ حاصل ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

