عالیہ بھٹ نے اپنایا اپنی فلم کی پروموشن کے لئے انوکھا انداز

بالی ووڈ کی ڈرامہ کوئن اور نوجوان اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی نئی فلم کی پروموشن کے لئے ایک نیا انوکھا انداز اپنایا ہے۔
اداکارہ عالیہ بھٹ نے بہت کم عمری میں ہی اپنے اداکاری کے کیریئر کا آغاز کردیا تھا جبکہ سال 2012 میں کرن جوہر کی فلم میں پہلی بار نظر آئیں تھیں۔
اس کے بعد سے اداکارہ عالیہ بھٹ نے ایک کے بعد ایک کامیاب فلموں سمیت سینیئر فنکاروں کے ساتھ میں کام کیا ہے اور اس کے علاوہ انہوں نے تمل فلم میں بھی کام کیا ہے۔
دوسری جانب حال ہی میں اداکارہ اپنی نئی فلم ’گنگو بائی ‘کی پروموشن میں مصروف نظر آرہی ہیں جس کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے اور مقبول ہوتا ہوا بھی نظر آرہا ہے۔
اس فلم کی پروموشن کے لئے اداکارہ نے ایک نیا انداز اپنایا ہے جس کی وجہ سے وہ ہر روز ایک خوبصورت سفید ساڑھی میں نظر آتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News