اللہ ہر مصیبت کے بعد خوشی دیتا ہے، زارا نور عباس

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ زارا نور عباس نےکہا ہے کہ اللہ ہر مصیبت کے بعد خوشی ضرور دیتا ہے اور شاید یہی ہمارے لئے بہتر رہتا ہے۔
حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ زارا نور عباس نے اپنے زندگی کے سب سے مشکل ترین دور کے حوالے سے بات کی ہے۔
اداکارہ زارا نور عباس نے پہلی بار اپنے بچے اور اس کے انتقال کے متعلق میڈیا کو بتایا ہے اور اس سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا ہے۔
اداکارہ نے بتایا ہے کہ ان کا بچہ پیدائش کے فوراً بعد ہی انتقال کرگیا تھا جس کا انہیں بہت صدمہ تھا۔
انہوں نے اپنے اس دور کے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہمیں معلوم نہیں ہوتا ہے کہ اللہ ہمیں کیا دیتا ہے اور ہم سے کیا لیتا ہے لیکن جب ہم اپنی زندگی میں نقصان دیکھتے ہیں تو ایس لگتا ہے کہ جیسے سب کچھ ختم ہوگیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس مقام پر اللہ ہمارے دماغ اور دلوں میں ایسی چیزیں ڈال دیتا ہے یا پھر ایسی صورتحال پیدا ہوجاتی ہے قدرتی طور پر آپ کا ذہن کچھ اور سوچنے لگتا ہے ۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ زندگی میں ہونے والے نقصانات وہ ہوتے ہیں جن سے ہم کبھی نہیں نکل سکتے ہیں لیکن ہر دکھ کے بعد ایک خوشی ہے اور اسی پر ہم سب کو یقین رکھنا چاہیئے۔
انہوں نے کہا ہے کہ اپنے آج میں جینا سب سے بڑی چیز ہوتی ہے کیونکہ ماضی کوجینا یا پھر آنے والے کل کے لئے سوچ کر پریشان ہونے سے صرف ذہن میں منفی خیالات جنم لیتے ہیں اور کچھ دکھ اور تکالیف ایسی ہوتی ہیں جن کے ساتھ زندگی گزارنی ہی ہوتی ہے۔
خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل اداکار اسد صدیقی نے پہلی بار اپنے انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ ان کی اہلیہ زارا نور عباس نے ایک بیٹے کو جنم دیا تھا جس کا انتقال ہوگیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

