Advertisement

ترک ڈراموں کے بعد اب ترک فلمیں بھی پاکستانی سینماؤں کی زینت بننے کیلئے تیار

ترک ڈراموں کے بعد اب ترک فلمیں بھی پاکستانی سینماؤں کی زینت بننے کے لئے تیار ہیں۔

ڈسٹری بیوشن کلب نے ترک زبان میں بننے والی عالمی شہرت یافتہ فیچر فلم آئیلہ کی نمائش کا اہتمام کیا ہے جو پاکستانی سینماؤں کی زینت بننے والی پہلی ترکش فلم ہوگی۔

اس فلم کی کہانی ایک خوبصورت بچی آئیلہ کی زندگی کا احاطہ کرتی ہے جو ایک ترک فوجی کو میدان جنگ میں ملتی ہے۔

آئیلہ کو پاکستانی سینماؤں میں نمائش کے لئے سنسر سرٹیفکیٹ جاری کیا جاچکا ہے جبکہ اس کی تشہیری مہم کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔

یہ فلم پاکستانی شائقین کو ترک سینما سے متعارف کروائے گی اور پاکستانی سینماؤں میں اس فلم کی نمائش پاکستان اور ترکی کے باہمی تعلقات میں انتہائی اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔

Advertisement

ڈسٹری بیوشن کلب کے ایگزیکٹو منیجر شیخ عابد رشید نے بتایا کہ اس فلم کو خصوصی طور پر اردو زبان میں ڈب کروایا گیا ہے۔

ترک فلمیں اپنی معیاری پروڈکشنز اور اچھوتے آئیڈیاز کی بدولت پہلے ہی دنیا بھر کے شائقین کی توجہ کا مرکز ہیں اور مذکورہ فلم آئیلہ بھی اپنی جذباتی کہانی اور فنکاروں کی جاندار اداکاری کے باعث شائقین کی توجہ سمیٹ چکی ہے۔

واضح رہے کہ یہ فلم آئیلہ 11 فروری کو ریلیز کی جارہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ماہرہ خان کراچی کی بدحالی پر مایوس؛ محبت پھر بھی قائم
شعیب ملک نے ثنا سے علیحدگی سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑ دی
عائشہ عمر نے شوبز کے کڑوے سچ سب کے سامنے رکھ دیے
کنزہ ہاشمی مردوں میں کن خصوصیات کو سب سے زیادہ پسند کرتی ہیں؟
شادی بلیک میل کرکے کرائی گئی، فیروز خان کے دوسری بیوی پر سنگین الزامات
ڈکی بھائی کے جوا ایپ پروموشن کیس میں اہم پیشرفت
Next Article
Exit mobile version