بھارتی اداکارہ کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا

بھارت کی نامور اداکارہ کرشمہ تنہ دلہن بننے والی ہیں کیونکہ ان کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوچکا ہے۔
اداکارہ کرشمہ نے اپنے انسٹاگرم اکاؤنٹ پر اپنی ہلدی کی رسم کی کچھ تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔
ان تصاویر میں اداکارہ کرشمہ کو ہلدی کی رسم کے لئے سفید رنگ کے روایتی جوڑے میں دیکھا جاسکتا ہے جو میں وہ خوبصورت لگ رہی ہیں ۔
اسکے علاوہ اداکارہ کرشمہ نے رسم کے دوران خوبصورت کیپشن کے ساتھ لی جانے والی کچھ تصاویر بھی پوسٹ کی ہیں۔
خیال رہے کہ بھارتی اداکارہ کرشمہ تنہ کی شادی ورون بنگیرا کے ساتھ ہورہی ہے جو کہ ایک کاروباری شخص ہیں ۔
اداکارہ کرشمہ تنہ کی ورون بنگیرا سے منگنی گزشتہ سال ہوئی تھی جو کہ انہوں نے کافی خفیہ رکھی تھی ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News