Advertisement

فلک شبیر نے بیٹی عالیانہ کی نئی ویڈیو شئیر کردی

پاکستانی گلوکار فلک شبیر نے اپنی بیٹی عالیانہ کی نئی ویڈیو مداحوں کے ساتھ شئیر کی ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر عالیانہ کی ایک ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔

اس ویڈیو میں گلوکار اپنی بیٹی کے لئے پھول لیکر آئے اور کہا کہ عالیانہ یہ آپ کے لئے ہے۔

اس ہی کے ساتھ فلک شبیر نے اپنی بیٹی سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ سے پیار کرتا ہوں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عالیانہ اپنے بابا کو دیکھ کر خوش ہو گئیں۔

وائرل ویڈیو کو گلوکار فلک شبیر کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور تعریفی کامنٹس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Advertisement

گزشتہ دنوں فلک شبیر نے اہلیہ و اداکارہ سارہ خان کے لئے ویلنٹائن ڈے پر محبت بھرا پیغام جاری کیا تھا۔

فلک شبیر نے اپنی انسٹا اسٹوری  پر ایک ویڈیو شئیر کی تھی جس میں انہیں سارہ خان کے لئے گانا گاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

اس ویڈیو میں وہ سارہ خان کے لئے بھارتی گانا کنگنا رہے تھے جس پر سارہ خان بے حد خوش ہو رہی تھیں۔

اس ہی کے ساتھ فلک شبیر نے انہیں ویلنٹائن ڈے کی مناسبت سے پھولوں کا گلدستہ بھی دیا تھا۔

گزشتہ دنوں گلوکار نے کانسرٹ میں اپنی اہلیہ کی موجودگی کے حوالے سے کچھ باتیں کی تھیں۔

حال ہی میں اپنے ایک بیان میں گلوکار فلک شبیر نے بتایا تھا کہ شادی کے بعد ان کے ہر کانسرٹ میں سارہ ضرور موجود ہوتی تھیں ۔

 انہوں نے بتایا کہ کچھ کانسرٹس میں اسٹوڈنٹس بہت زیادہ ہوتے ہیں اور کچھ میں فیملیز ہوتی ہیں جس کے مطابق سارہ کی موجودگی کی بھی ڈیمانڈ کی جاتی ہے۔

Advertisement

 فلک شبیر نے بتایا کہ  لوگوں کی طرف سے کی جانے والی ڈیمانڈ کی وجہ سے بھی سارہ میرے ساتھ موجود ہوتی ہیں لیکن اگر میں نہ بھی لے کر جاؤں تو وہ خود چلنے کی خواہہش ظاہر کردیتی ہیں۔

Advertisement

 واضح رہے کہ سال 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے پاکستانی شوبز انڈسٹری کے 2 معروف فنکار گلوکار فلک شبیر اور اداکارہ سارہ خان کی جوڑی کو انڈسٹری میں بہت پسند کیا جاتا ہے۔

 گزشتہ سال اس جوڑے کو اللہ نے ایک بیٹی کی رحمت سے نوازا جس کا نام عالیانہ فلک رکھا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version