Advertisement

عابدہ پروین نے کیا لتا منگیشکر کے لئے اپنی محبت کا اظہار

عابدہ پروین

عابدہ پروین جو خود موسیقی کی دنیا کی ایک لیجنڈ ہیں، ان کے پاس لتا منگیشکر کے لیے گانے کی تعریف کے سوا کچھ نہیں ہے۔

حال ہی میں بھارتی مڈیا سے لیجنڈری لتا منگیشکر کے متعلق بات کرتے ہوئے گلوکارہ عابدہ پروین نے کہا ہے کہ لتا جی جیسا اس دنیا میں کوئی نہیں ہے۔

عابدہ پروین نے لتا منگیشکر کے بارے میں بات کی اور بتایا کہ انکی شخصیت روشنی اور محبت سے بھرپور تھی جو کہ ہم جیسے گلوکاروں سے  بھی محبت اور عزت کرتی تھیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ لتا جی کے گانے اور آواز روحوں کو چھو لیتی تھیں کیونکہ ان کے اندر خدا کی روشنی تھی اور وہ روشنی دنیا سے نہیں گئی ہے یہ اب بھی یہیں ہے۔

انہوں نے لتا جی کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کبھی بھی اپنے بارے میں کچھ نہیں سوچتی تھیں۔

Advertisement

عابدہ پروین نے ایک قصہ باتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے یاد ہے کہ اس سے ایک بار پوچھا گیا تھا کہ، کیا تمہیں اپنے گانے پسند ہیں؟ انہوں نے جواب دیا تھا، اگر مجھے دوسری زندگی مل جائے تو میں انہیں دوبارہ گا کر ان کی اصلاح کروں گی۔

 انہون نے بتایا ہے کہ ان جیسے بڑے لوگ اپنے کام سے کبھی مطمئن نہیں ہوتے لیکن لوگ اس کے گانوں سے سیکھ سکتے ہیں جیسے وہ کسی اسکول سے سیکھتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version