مشہور گلوکارشفقت امانت علی کونسا کام کبھی نہیں کرنا چاہیں گے

پاکستان میں موسیقی کی تاریخ پٹیالہ گھرانے کے بغیرادھوری ہے، اس گھرانے نے موسیقی کی ایسی ناموار شخصیات کو جنم دیا ہے جن کی گائیگی کی دنیا معترف ہے۔ ان ہی میں شفقت امانت علی بھی شامل ہے۔
آنکھوں کے ساگر سے لے کر متوا تک ہر گانا اورگیت سپرہٹ، سر کی ایسی پختگی کہ کوئی اس کے قریب بھی نہیں جاسکتا۔ شفقت امانت علی استاد امانت علی کے صاحب زادے ہیں جن کے مشہور گانوں میں انشاء جی اٹھو، ہونٹوں میں کبھی ان کے میرا نام بھی آئے اور پاکستان کا سب مقبول نغمہ اے وطن پیارے وطن جو جسے سن کر بے ساختہ آنکھوں سے آنسو چھلک پڑتے ہیں۔
شفقت امانت علی اپنی خوبصورت گائیگی کی بدولت دنیا بھر اپنی ایک الگ پہنچان رکھتے ہیں ان کے گانے دنیا بھر میں سنے اور سراہیں جاتے ہیں۔
شفقت امانت علی اپنے بیٹے کے ہمراہ نعمان اعجاز کے شوجی سرکار میں مدعو کئے گئے جہاں انہوں نے فنی اور نجی زندگی کے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا۔
شفقت امانت علی کے مطابق پٹیالہ گھرانے میں بیٹا باپ کی شاگردی میں موسیقی کی تربیت حاصل نہیں کرسکتا ہے اسی لئے انہوں نے اپنے بیٹے کو چچا حامد علی کی شاگردگی میں دیا ہے جہاں وہ موسیقی کی تربیت حاصل کر رہے ہیں۔ جبکہ کے گانے بھی آن ائیر ہوچکے ہیں۔
شفقت امانت علی سے ایک سوال کیاگیا ہے کہ آپ دنیا کا وہ کونسا کام ہی جو کبھی نہیں کرنا چاہیں گے تو ان کا جواب تھا نوکری وہ کبھی نوکری نہیں کرنا چاہیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

