فرحان اختر دوسری بار رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

بھارتی اداکار و ہدایتکار فرحان اختر دوسری مرتبہ اپنی محبوبہ شیبانی ڈانڈیکر کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق ان کی شادی کی تقریب کھنڈالہ میں منعقد کی گئی ہے جہاں سے ان کی تصویر بھی منظر عام پر آئی ہے۔
اس شادی میں اداکار ہریتھک روشن اور ان کے والدین نے بھی اپنی شرکت کو یقینی بنایا ہے جبکہ دیگر دوست احباب بھی شامل ہوتے ہوئے نظر آئے ہیں۔
خیال رہے کہ فرحان اختر اور شیبانی ڈانڈیکر نے اپنی شادی کے لئے روایتی انداز سے پرے ایک دوسرے کا ساتھ نباھنے کی قسمیں کھائیں ہیں ۔
واضح رہے کہ فرحان اختر نے ہیئر اسٹائلسٹ ادھونا سے سال 2000 میں شادی کی تھی تاہم نامعلوم وجوہات کی بناء پر جوڑے نے شادی کے 17 سالہ ازدواجی تعلق کو 2017 میں ختم کردیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

