Advertisement

سجل اور احد رضا میر کے مشکل وقت کو مزید مشکل نہ بنائیں، مایا خان

پاکستان کی معروف میزبان مایا خان نے اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر کی طلاق کے معاملے پر افواہیں پھیلانے والے افراد سے مطالبہ کیا ہے کہ ان دونوں کے مشکل وقت کو مزید مشکل نہ بنائیں۔

مایا خان کی جانب سے انسٹاگرام اسٹوریز میں سجل علی اور احد رضا میر کی طلاق کے معاملے پر افواہیں پھیلانے والے افراد کو کہا گیا ہے کہ دونوں اداکاروں نے اپنا گھر اور پیار کھو دیا ہے، انہیں زندگی کے مشکل وقت میں تنہا چھوڑ دیا جائے۔

انہوں نے لکھا کہ دونوں اپنی محبت کی امید سے بھی محروم ہوگئے ہیں مگر لوگ ان کے حوالے سے افواہیں پھیلانے سے باز نہیں آ رہے۔

ٹی وی میزبان نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ سجل علی اور احد رضا کی تصاویر شیئر کرکے ان کے مشکل وقت کو مزید مشکل نہ بنائیں۔

مایا خان نے ایک ویڈیو بھی شئیر کی جس میں وہ لوگوں کو اپیل کر رہی ہیں کہ ان دونوں کے حوالے سے افواہیں پھیلانا بند کریں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو اپنی زندگی کے مسائل کا کچھ علم نہیں ہوتا مگر دوسروں کی زندگی میں مداخلت کرنا اپنا حق سمجھتے ہیں۔

Advertisement

اس سے قبل اداکار اظفر رحمٰن نے بھی لوگوں سے اپیل کی تھی کہ وہ اس جوڑے کے حوالے سے افواہیں نہ پھیلائیں۔

انہوں نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ جب میاں اور بیوی دونوں معروف شخصیات ہوں تو ان کی طلاق مزید مشکل بن جاتی ہے۔

انہوں نے سجل علی اور احد رضا میر کا نام لکھے بغیر مداحوں کو اپیل کی تھی کہ وہ طلاق کے عمل سے گزرنے والے جوڑے کی پرائیویسی کا خیال رکھتے ہوئے صبر کا دامن نہ چھوڑیں۔

واضح رہے کہ سجل اور احد رضا کی طلاق کی افواہیں اس وقت پھیلینا شروع ہوئیں جب 22 مارچ کو سجل علی نے انسٹاگرام پر اپنے نام سے احد رضا میر کا نام ہٹایا تھا۔

اس سے قبل بھی دونوں کے درمیان علیحدگی اور طلاق کی خبریں سامنے آتی رہی تھیں مگر گزشتہ 6 ماہ سے دونوں کی جانب سے کوئی وضاحت نہیں کی گئی تھی۔

سجل علی اور احد رضا میر نے مارچ 2020 میں شادی کی تھی تاہم ان کے درمیان شادی کے سوا سال بعد ہی اختلافات کی خبریں آنا شروع ہو گئی تھیں اور اب شادی کے دو سال مکمل ہونے پر ان کی طلاق کی خبریں پھیل رہی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version