اداکارہ ثناءجاوید نے اپنی سالگرہ کیسے منائی؟

حال ہی میں تنازعات میں گھرنے والی معروف اداکارہ و ماڈل ثناء جاوید نے گزشتہ شام اپنی 29 ویں سالگرہ منائی ۔
سوشل میڈیا سائٹ کے مختلف پیجز پر ثناء جاوید کی سالگرہ کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو گئی ہیں۔
ان تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنے شوہر و معروف گلوکار عمیر جسوال کے ہمراہ کیک کاٹ رہی ہیں اور ساتھ میں ڈانس بھی کر رہی ہیں۔
ثنا ء جاوید کی جانب سے اپنی سالگرہ پر اسکن رنگ کا مغربی لباس زیب تن کیا گیا ہے جس میں وہ بے حد خوبصورت لگ رہی ہیں۔
ثناء جاوید کی سالگرہ پر پاکستان شوبز انڈسٹری اور متعدد معروف شخصیات نے بھی شرکت کی جن میں یاسر حسین، اقراء عزیز، اسد صدیقی، زارا نور عباس، عدنان صدیقی، ندا یاسر، یاسر نواز، فریحہ الطاف، شرمیلا فاروق و دیگر فنکار شامل ہیں۔
یاد رہے کہ رواں ماہ ثناء جاوید کے نامناسب رویئے سے متعلق سوشل میڈیا پر شوبز انڈسٹری کے دیگر فنکاروں کی جانب سے کی جانے والی متعدد پوسٹس وائرل ہوئی تھیں۔
دوسری جانب اداکارہ نے معروف شخصیات کی جانب سے اوپر لگائے گئے منفی رویئے سے متعلق الزامات پر قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

