Advertisement

آرنلڈ شوارزنیگر کا روسی عوام کیلئے خصوصی پیغام

ہالی ووڈ کے معروف اداکار آرنلڈ شوارزنیگر نے روسی عوام کے لئے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے پس منظر میں روس کے عوام کے نام خصوصی پیغام میں کہا کہ اس طرح کے واقعات کا ہونا پریشان کن ہے چاہے وہ دنیا میں کہیں بھی ہوں ان پر اپنی آواز اُٹھانی چاہئیے۔

Advertisement

آرنلڈ نے یہ پیغام روسی عوام کو روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے حوالے سے چند حقائق بتانے کے لئے جاری کیا ہے جوکہ ان کے خیال میں روسی حکومت اپنے عوام سے چُھپا رہی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ وہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری تنازع پر روسی عوام سے بھی اسی طرح سے بات کررہے ہیں جیسے اُنہوں نے امریکی عوام سے اس وقت کی تھی جب 6 جنوری کو امریکی حکومت کا تختہ الٹنے کے لئے مشتعل افراد کے ایک بڑے ہجوم نے یو ایس کیپیٹول پر حملہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز یوکرین کے شہر چرنی ہیو میں روسی فوج کے حملے میں 3 بچوں سمیت 5 افراد ہلاک ہوئے جبکہ ماریوپول تھیٹر پر حملے میں کئی افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version