نمرہ خان کی ویڈیو کے سوشل میڈیا پر چرچے

میرے نزدیک حجاب صرف اللّٰہ تعالیٰ اور اس کے بندے کا معاملہ ہے، نمرہ خان
پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل نمرہ خان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
نمرہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے۔
شئیر کی گئی ویڈیو اداکارہ کی تصاویر کی مدد سے بنائی گئی ہے جس میں وہ مغربی لباس زیب تن کی ہوئی ہیں۔
اس ویڈیو کو نمرہ خان کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔
اس سے قبل اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی۔
شئیر کی گئی ویڈیو میں اداکارہ سرمائی رنگ کا کورٹ زیب تن کی ہوئی تھیں۔
گزشتہ دنوں اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر شئیر کی تھیں۔
شئیر کی گئی تصاویر میں اداکارہ مغربی لباس زیب تن کی ہوئی تھیں۔
گزشتہ سال لاک ڈاؤن میں سادگی سے نکاح کرنے والی نمرہ خان نے اپنے انٹرویو کے دوران اپنی نجی زندگی سے متعلق پوچھے گئے سوال سے گریز کیا۔
نمرہ خان کا سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ ہم اس پر بات نہیں کر سکتے پلیز۔
نمرہ خان کے اس جواب پر شو کے میزبان نے موضوع بدلتے ہوئے نمرہ خان سے سوال پوچھا کہ اُن کے خیال میں رشتوں کے ٹوٹنے کی وجہ کیا ہے؟
میزبان نے اداکارہ سے پوچھا کہ کیا اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنی ذاتی زندگی سے متعلق اتنی معلومات اور تصویریں شیئر کرنا درست ہے؟
جس کا جواب دیتے ہوئے نمرہ خان نے کہا کہ اُن کے خیال میں قیمتی رشتے ٹوٹنے کی وجہ ہی سوشل میڈیا پر اپنی زندگی کو بہت زیادہ دکھانا اور نمائش کرنا بن رہی ہے۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ اپنے فیصلوں کے علاوہ دوسروں کے تبصروں پر بہت زیادہ دھیان اور انہیں اہمیت دینا ہی رشتے ٹوٹنے کی وجہ بنتی ہے۔
نمرہ خان کا کہنا تھا کہ ’آج کل کے لوگ اپنے رشتوں کی بہت زیادہ نمائش کرنے لگ گئے ہیں، اس بات پر بہت دھیان دیا جاتا ہے کہ لڑکا اتنا مشہور ہے، لڑکی اتنی مشہور ہے، دونوں کو کیمرے کا سامنے پیشے کے لحاظ سے دیکھا جاتا ہے اور اندر رشتے کا حال وہ دونوں ہی جانتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

