Advertisement

مدیحہ نقوی اور فیصل سبزواری کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش

مدیحہ نقوی

پاکستان کی معروف میزبان مدیحہ نقوی اور سینیٹر فیصل سبزواری کے ہاں ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔

مدیحہ نقوی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر بیٹے کی پیدائش کی خوشخبری سناتے ہوئے بے بی شاور کی تصاویر جاری کیں ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ اُن کے ہاں بیٹے کی پیدائش تین شعبان کو ہوئی، جوڑے نے بیٹے کا نام سید زائر حسین سبزواری رکھا ہے۔

معروف میزبان نے اپنی پوسٹ میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی ہے۔

 واضح رہے کہ فیصل سبزواری اور مدیحہ نقوی نے جولائی 2019 میں خاموشی سے شادی کی تھی۔

4 اگست 1975 میں پیدا ہونے والے  فیصل سبزواری 2002 میں ایم کیو ایم کے سب سے کم عمر رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے، 2008 اور 2013 میں بھی رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے۔

Advertisement

فیصل سبزواری اس وقت ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن ہیں اور انہوں نے گزشتہ برس پہلی بار سینیٹ کا انتخاب لڑا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version