یمنیٰ زیدی کو کونسی چیز سخت ناپسند ہے؟ اداکارہ نے بتادیا

پاکستان کی خوبرو اداکارہ یمنیٰ زیدی نے سخت ناپسند چیز کے بارے میں مداحوں کو بتادیا۔
گزشتہ دنوں اداکارہ نے نجی ٹی چینل کےایک شو میں شرکت کی۔
شو کے دوران اداکارہ نے میزبان کے بہت سے سوالوں کے دلچسپ جوابات دیے۔
میزبان نے ایک سوال پوچھا کہ کیا کوئی ایسی چیز ہے جس سے آپ کو نفرت ہے؟
جواب میں اداکارہ یمنیٰ نے کہا کہ مجھے تنگ کپڑوں سے نفرت ہے میں تنگ کپڑے نہیں پہن سکتی۔
یمنیٰ زیدی کا یہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے جسے ان کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ یمنیٰ زیدی پاکستان کی باصلاحیت اداکارہ ہیں جہنوں نے کم عرصے میں اپنی جاندار اداکاری کی وجہ سے لوگوں کے دلوں میں گھر کرلیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News