مریم نفیس کی ڈھولکی سے شادی کی تقریبات کا آغاز

مریم نفیس ایک باصلاحیت اداکارہ اور بہترین ماڈل ہیں ہم ٹی وی کے مقبول ڈرامے دیار دل سے اداکاری کا آغاز کرنے والی مریم نفیس نے بہت ہی کم وقت میں اپنی عمدہ اداکاری کی بدولت ایک الگ پہچان بنانے میں کامیاب رہی ہیں۔
مریم ڈراموں میں بطور معاون اداکارہ کے کافی شہرت رکھتی ہیں اور کردار کو بخوبی نبھانا جانتی ہیں۔ مریم نفیس نے مئی 2021 میں امان احمد سے منگنی کی تھی واضح رہے کہ امان احمد بھی نہ صرف بہترین اداکار ہونے کے ساتھ فلم میکر بھی ہیں۔
مریم نفیس اور امان احمد کی شادی کی تقریبات کا باقائدہ آغاز گزشتہ شب دھولکی سے ہوگیا ہے واضح رہے کہ ڈھولکی یہ تقریب ان کے دوست کی جانب منعقد کی گئی تھی جس میں مریم اور ان کے منگیتر کے اہل خانہ اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔
جس کی خوبصورت تصاویر مریم نفیس نے اپنے انسٹاگرم پر شیئر کی جنہیں ان کے مداحوں کی جانب سے کافی پسند کیا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News